ورلڈ مِشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ مسیح آن سانگ ہونگ پر اِیمان رکھتا ہے جو کِتابِ مُقدّس کی نبُوتوں کے مُطابِق دُوسری بار آ ئے تھے ۔
دو ہزار سال پہلے جب شاگِردوں نے یسُوع سے اُن کی دُوسری آمد کے نِشان کے بارے میں پُوچھا تو اُنہوں نے اُنہیں انجیر کے درخت کی تمثیل سیکھنے کو کہا۔
اب انجِیر کے درخت سے ایک تمثِیل سِیکھو۔ جُونہی اُس کی ڈالی نرم ہوتی اور پتّے نِکلتے ہیں تُم جان لیتے ہو کہ گرمی نزدِیک ہے۔ اِسی طرح جب تُم اِن سب باتوں کو دیکھو تو جان لو کہ وہ نزدِیک بلکہ دروازہ پر ہے۔ (متی 24: 32-33)
انجیر کے درخت کی تمثیل سے یسُوع نے اپنی دوسری آمد کے وقت کو ظاہر کِیا تھا ۔ تو پھر کِتابِ مُقدّس میں انجیر کا درخت کِسے ظاہر کرتا ہے؟
پُرانے عہد نامہ کے زمانہ سے انجیر کا درخت اِسرائیل کو ظاہر کرتا تھا (یرمیاہ5:24)۔ نئے عہد نامہ کے زمانہ میں یسُوع نے بھی اپنی تعلیمات میں اِسرائیل کا موازنہ انجیر کے درخت سے کِیا تھا (مرقس11: 12-14، 20-21) انجیر کے درخت سے ظاہر ہونے والی اِسرائیل کی تاریخ میں یسُوع کی دوسری آمد کے وقت کے بارے میں ایک بھید ہے ۔
”انجیر کے درخت کی ڈالی نرم ہو تی اور اُس کے پتے نکلتے ہیں “ کا مطلب یہ ہے کہ انجیر کا سُوکھا ہوا درخت دوبارہ زِندہ ہو تا ہے ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ تباہ ہو نے والا اِسرائیل بحال ہو گا ۔ جیسا کہ یسُوع نے نبُوت کی تھی، 70بعد اَز مسیح میں رُومی سلطنت نے اِسرائیل کو تباہ کر دِیا تھا اور نقل مکانی کی زِندگی گُزارتے ہوئے تقریباً 1,900 سالوں تک دُنیا میں بھٹکتے رہے۔
انجیر کے درخت کی تمثیل کے با رے میں مسیح آن سا نگ ہو نگ نے نبُوت کو پورا کِیا تھا ۔
دُوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کے بعد اِسرائیل نے اپنی آزادی کا اعلان کِیا اور اپنے سابقہ وطن فلسطین میں ایک ریاست قائم کی۔
دُوسرے الفاظ میں یسوع کی پیشین گوئی کے مطابق انجیر کا درخت دوبارہ بحال ہو گیا۔ ۔ تاریخ دان کہتے ہیں کہ اِسرائیل کی آزادی ایک ایسا معجزہ ہے جو دُنیا میں کہِیں اَور نہیں مِلتا۔ تاہم یہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں تھا۔ یہ ایک نبُوتی نشان تھا جِس نے ساری دُنیا میں اعلان کر دِیا تھا کہ یسُوع خُدا کے اِرادہ کے مطابق دُوسری بار آ ئے تھے ۔
جیسے انجیر کا سُوکھا ہُوا درخت دوبارہ زِندہ ہو گیا تھا اُسی طرح اِسرائیل 1948 میں دوبارہ بنایا گیا تھا۔ اِس سال میں یسُوع نے دوسری بار آ کر بپتسمہ لینے کے بعد خُو شخبری کا کام شروع کر نا تھا ۔ اُنہیں نئے عہد کی خُوشخبری کو بھی بحال کرنا تھا جو اُنہوں نے دو ہزار سال پہلے قائم کی تھی۔ مسیح آن سانگ ہونگ یسُوع ہیں جو کتابِ مُقدّس کی نبُوتوں کو مکمل طور پر پُورا کرنے کے لئے دُوسری بار آ ئے تھے ۔
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی