مسیح آن سا نگ ہونگ جو دُوسری بار آ ئے تھے اُنہوں نے 1948 میں تیس برس کی عمر میں بپتسمہ لِیا تھا اور داؤد بادشاہ کی نبُوت کے مطابق سچائی کے نُور کو چمکانے کے لئے اپنی خُو شخبری کی زندگی کا آغاز کِیا تھا ۔ وہ اِس زمین پر بنی نوع اِنسان کو بچانے آئے تھے اور اُنہوں نے عِزت و جلال کی بجائے درد اور تکلیف سے بھری زندگی گُزاری تھی۔
جیسا کہ وہ 1918 میں پیدا ہُوئے تھے اِسلئے اُنہیں جاپانی قبضے کے دَور میں استحصال اور ظُلم سے گُزرنا پڑا۔ جب مسیح آن سانگ ہونگ نے اپنی خدمت شروع کی تو جمہوریہ کوریا رُوحانی لحاظ سے بنجر اور تباہ کُن حالات میں تھا۔ جسمانی لحاظ سے بھی ماحول بہت خراب تھا۔ اُس وقت جاپانی سامراج سے آزاد ہونے والے جمہوریہ کوریا کو 1950 میں شروع ہونے والی کورین جنگ کے بعد دُنیا کے غریب ترین مُلک کے طور پر رُسوا کِیا گیا تھا اور تمام لوگوں کو زندگی کی شدید مشکلات سے گزرنا پڑا تھا۔
جیسا کہ یسُوع مسیح نے دو ہزار سال پہلے کِیا تھا اُسی طرح مسیح آن سانگ ہونگ نے بھی تمام مشکل کام کر تے ہو ئے زندگی کی شریعت کو مانا اور خُو شخبری کی مُنادی کی حالانکہ اُنہیں حقیر جانا گیا اور رُسوا کِیا گیا ۔
اُن دِنوں میں جب بہت سے لوگ روزی کمانے میں مشکل محسوس کرتے تھے اور بھوکے تھے، مسیح آن سانگ ہونگ کو وہ پتھروں کا کام کرنا پڑا جس سے لوگ بچتے تھے، تاکہ خدا کے احکام بشمول سبت کے دن کو ماننے کا نمُونہ قائم کر سکیں۔ اِس سخت محنت کی وجہ سے اُن کی گردن کے پچھلے حصے پر مُٹھی جتنے بڑے سخت اور کالے نشان پڑ گئے تھے۔ اُنہوں نے اِس محنت سے حاصل ہونے والی اُجرت کو مُنادی کے اخراجات اور زندگی کی سچا ئی کو ظاہر کرنے والی کتابیں لکھنے کے لئے استعمال کِیا ۔ اِس لئے وہ اکثر جَو کے دلیے سے اپنی بھوک مِٹا تے یا کھانا نہیں کھاتے تھے۔ ایسی سخت دِن کی مشقت کے بعد اُنہوں نے ساری رات تمام بنی نوع اِنسان کی نجات کے لئے کِتابیں لکھیں اور بے شمار دِنوں کے روزوں اور قُربانیوں کے ذریعے نئے عہد کی سچا ئی کو بحال کِیا ۔
زمین پر اپنی انسانی زندگی کو ختم کرنے سے چار سال قبل مسیح آن سانگ ہونگ نے میڈیا کے ذریعے اپنی موت کے بارے میں نبوت کی تھی اور کلیسیا کو اپنے شاگردوں کے سپرد کیا تھا۔ ورلڈ مِشن سوسا ئٹی چرچ آف گاڈ نئے عہد کی سچائی کو مانتا ہے اور مسیح آن سانگ ہونگ کے نمونے پر چلتے ہو ئے دُنیا کے 7.8 ارب لوگوں کو نجات کی خبر کی مُنادی کرتا ہے ۔
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی