کفارہ کا دِن جو آج خُدا کی کلیسیا میں ہر سال منایا جاتا ہے اِسرائیلیوں کی بیابان میں چالیس سالہ زِندگی سے شروع ہُؤا تھا۔ اور کفارہ کے دِن کے ذریعے خُدا نے سب لوگوں کو بتایا کہ ہمیں گُناہوں کی معافی اور نجات کیسے بخشی گئی ہے۔
کفارہ کا دِن وہ دِن ہے جب خُدا نے بنی اسرائیل کو اُس وقت معاف کیا جب انہوں نے سونے کے بچھڑے کی پرستش کی تھی، جبکہ موسیٰ کوہِ سینا پر چالیس دن روزہ رکھ کر دس احکام حاصل کرنے کے لیے ٹھہرا ہُوا تھا۔ یہ وہ دِن ہے جب خُدا نے دوسری بار اُنہیں دس احکام بطور نشان کے بخشے تھے کہ اُنہوں نے اُن کے گُناہ معاف کئے تھے۔
عام اوقات میں لوگوں کے تمام گُناہ ایک سال تک مقدِس میں رکھے جا تے تھے ۔ اور کفارہ کے دن سردار کاہن نے اپنے ہاتھ عَزَازیل پر رکھے اور گناہوں کو اُس پر منتقل کیا، پھر اُس بکرے کو بیابان میں چھوڑ دیا گیا۔
جب عزازیل مر گیا تو آخر کار لوگوں کے تمام گُناہ معاف ہو گئے ۔ اِسی طرح خُدا باپ اور خُدا ماں جو مقدِس کی حقیقت ہیں بنی نوع اِنسان کے تمام گُناہ اور دُکھ اُٹھاتے ہیں اور کفارے کے دِن پر وہ تمام گُناہ شیطان کو دے دیتے ہیں اور پھر شیطان جہنم کی سزا میں داخِل ہو جاتا ہے۔
اور اُن کو گمراہ کرنے والا ابلیس آگ کے ساتھ گندھک کی جھیل میں ڈالا گیا جہاں وہ حیوان اور جھوٹا نبی بھی ڈالا گیا تھا ۔ وہ رات دِن ابدُالآباد عذاب میں رہیں گے۔ مُکاشفہ 10:20
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی