پرانے عہد نا مہ کی قُربانیوں میں گنہگاروں کی توبہ اور خُداکے حضُور کفارہ موجُودتھا ۔ آدم اور حواکے پہلے گُناہ کے اِرتکاب کے بعدخُدا نے قائن اور ہا بل کو قُر بانی گُذراننے کی اِجازت بخشی جِس کے ذریعہ وہ حیات کے درخت کے پاس دوبارہ جا سکے ۔قُربانیاں موسیٰ کے وقت تک جاری رہیں اور نئے عہد نامہ کے وقتوں میں عِبادتوں میں تبدیل ہوگئیں۔
عبادتوں کے بغیر جو ہم خُداکے حضُور گُذرانتے ہیں ہمیں گُناہوں کی معافی ہر گز بخشی نہیں جا سکتی ۔
پرانے عہد نا مہ کی سب عبادتوں میں جانور گنہگاروں کی خاطر خُون بہاتے تھے ۔ تا ہم نئے عہد کے وقتوں میں یسُوع مسیح خُودخطا کی قُربانی کے طور پر قُربان ہو ئے ۔ اِس لئے ہمیں ضرُور سب عِبادتیں رُوح اور سچائی کے ساتھ کرنی چاہئیں جِنہیں یسُوع نے اپنی قُربانی کے ذریعہ قائم کِیا۔
اِس حقیقت کا مطلب کہ یسُوع سردار کاہن بنےیہ ہے کہ ہمیں ضرُور عبادتیں گُذراننا جاری رکھنا چاہیے۔خُدا کی کلیسیا کے اراکین تمام عبادات کر تےہیں جیسے کہ سبت کا دِن اور فسح اور گُناہوں کی معافی کی طرف اور آسمان کی اُمید کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کا خُدا نے ہم سے وعدہ کِیا ہے ۔
. . . اپنےسب فرمانبرداروں کے لئے ابدی نجا ت کا باعث ہوا اور اُسے خُدا کی طرف سے ملکِ صدق کے طور کےسردار کاہن کا خطاب ملا ۔ عبرا نیوں 5: 9-10
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی