جب ہم خُدا کی شرِیعت کی فرمانبرداری میں زِندگی گُزارتے ہیں تو ہمیشہ ہمارے لئے بکثرت برکات ذخیرہ ہوتی ہیں۔ اِس وجہ سے اُن عِیدوں میں جو خُدا نے باپ کے زمانہ سے مُقرر کِیں جیسے کہ سَبت اور عِید فَسح، ہمیشہ سے یہ حکم پایا جاتا ہے کہ ”اِنہیں نہ بھُولو، اِنہیں ابد تک یاد رکھو اور اِن کو مناؤ۔“
کِتابِ مُقدّس کہتی ہے کہ تمام زمانوں میں خُدا کی شرِیعت پر عمل کرنے والوں کو راستبازوں کے طور پر مُبارک ٹھہرایا جائے گا اور یہ کہ خُدا کی شرِیعت کو توڑنے والوں پر بغاوت کی سزا ہوگی۔ اِسرائیلیوں کو اِسیر کر کے بابل لے جانے کی وجہ خُدا کی شرِیعت پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ تھا۔
ہم خُداوند اپنے خُدا کی آواز کے شِنوا نہیں ہُوئے کہ اُس کی شرِیعت پر جو اُس نے اپنے خِدمت گُذار نبِیوں کی معرفت ہمارے لِئے مُقرّر کی عمل کریں۔ ہاں تمام بنی اِسرائیل نے تیری شرِیعت کو توڑا اور برگشتگی اِختیار کی تاکہ تیری آواز کے شِنوا نہ ہوں۔ اِس لِئے وہ لَعنت اور قَسم جو خُدا کے خادِم مُوسیٰ کی تَورَیت میں مرقُوم ہیں ہم پر پُوری ہُوئِیں کیونکہ ہم اُس کے گُنہگار ہُوئے۔ دانی ایل 9:10–11
میرے آئِین پر چلا اور میرے احکام پر عمل کِیا تاکہ راستی سے مُعاملہ کرے۔ وہ صادِق ہے۔ خُداوند خُدا فرماتا ہے وہ یقِیناً زِندہ رہے گا۔ حِزقی ایل 18:9
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی