چونکہ خُدا اپنے فر زندوں کو ہر عبادت کے ذریعے آسمانی برکات بخشتے ہیں
توخُدا پر اعتقاد رکھنے اور خُدا کا خوف ماننے کا عمل بذاتِ خود خُوشی و مسرت ہے ۔
آسمان کی اُمید کے بغیر مجبوری میں گزاری جانے والی ایمان کی زندگی
آزمایش کا باعث بنتی ہے ۔ہمیں آدم اورحوّا کی راہ کی پیروی نہیں کر نی
ہے جنہوں نے شیطان کی چالاکی سے شکست کھا ئی تھی بلکہ ایوب جیسا
کامل ایمان رکھنا ہے جس نے آخر تک خُدا کی تمجید کی اور یسُوع کے نمونہ
کی پیروی کرتے ہوئے خُدا کے کلام سے آزمایشوں پر غالب آ نا ہے ۔
وہ تمام مادی آزمایشیں جو آسمان کی ہماری راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں امتحان ہیں ۔
جیسےاِسرائیلی چالیس برس تک بیابان میں ہر لمحہ آ زمائے گئے تھےاُسی طرح
آسمانی کنعان کی راہ پر چلنے والے خُدا کی کلیسیا کے اراکین کو آزمایا جا تا ہے
لیکن اگر ہم خُدا باپ اور خُدا ماں میں کامل ایمان رکھیں تو ہم آزمایشوں میں
قائم رہ سکتے اور آخر میں آسمانی برکات حاصل کر سکتے ہیں ۔
”چو نکہ تُو نے میرے صبر کے کلام پر عمل کِیا ہے اِس لئے مَیں بھی آزمایش
کے اُس وقت تیری حفاظت کرو نگا جو زمین کے رہنے والوں کے آزمانے
کے لئے تمام دُنیا پر آ نے وا لا ہے ۔“ مُکا شفہ 3: 10
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی