گرم علاقوں میں جہاں آب و ہوا بہت کم تبدیل ہوتی ہے، وہاں اکثر درختوں میں نمو کے واضح حلقے نہیں بنتے، جبکہ وہ درخت جو موسم کی تبدیلیوں، کیڑوں، خشک سالی اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہوں، اُن میں نمایاں حلقے ہوتے ہیں۔ اِسی طرح ہر شخص کے اپنے نمو کے حلقے ہوتے ہیں، جن سے یہ تعین ہوتا ہے کہ اُس نے آسمان کی بادشاہی کے لئے کیسی زندگی گزاری ہے۔ پس یہ ضروری ہے کہ ایک رُوح کو بچانے کے لئے خُدا کی مرضی پر سچے دِل سے عمل کیا جائے۔
ہر روز، ہر فرد گھر یا کلیسیا میں آسمانی نمو کے حلقے بنا رہا ہے۔ جس نیت سے ہم خوشخبری کی مُنادی کرنے، عبادت میں شریک ہونے، اور دُعا کرنے میں وقت گزارتے ہیں، وہی ہماری آسمانی نمو کے حلقوں کا تعین کرتی ہے۔ ہر شخص کو اُسی کے مطابق برکات اور انعامات بخشے جائیں گے۔
دیکھ مَیں جلد آنے والا ہُوں اور ہر ایک کے کام کے مُوافِق دینے کے لِئے اَجر میرے پاس ہے۔ مُکاشفہ 12:22
جو کوئی اپنے جِسم کے لِئے بوتا ہے وہ جِسم سے ہلاکت کی فصل کاٹے گا اور جو رُوح کے لِئے بوتا ہے وہ رُوح سے ہمیشہ کی زِندگی کی فصل کاٹے گا۔ ہم نیک کام کرنے میں ہِمّت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے تو عَین وقت پر کاٹیں گے۔ گلتیوں 6: 8-9
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی