اِس دُنیا کی دولت، عزت اور طاقت زیادہ دیر تک نہیں رہتی، بلکہ موت کے سامنے بے سود ہے۔ اِس لیے مسیح آن سانگ ہونگ نے ہمیں اُس روحانی دُنیا کی تیاری کرنے کی تعلیم دی جہاں ابدی خوشی ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری حقیقت ہمارا جسم نہیں بلکہ ہماری روح ہے (یوحنا 6: 63)۔ ابدی دُنیا کو جانے بغیر زندگی بے معنی ہے۔ اِس زمین پر ہماری مختصر زندگی ابدی دُنیا کی تیاری کا وقت ہے۔ ابدی روحانی دُنیا میں جانے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ابدی روحانی دُنیا جہاں نہ دکھ ہے اور نہ موت (مکاشفہ 21: 4)، وہاں فانی بدن داخل نہیں ہو سکتا، بلکہ صرف وہی داخل ہو سکتا ہے جس کے پاس ہمیشہ کی زِندگی ہے (1 کرنتھیوں 15: 50)۔ تو پھر ہم ہمیشہ کی زِندگی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ جب ہم یسوع کا گوشت کھاتے اور اُن کا خون پیتے ہیں تو ہم ہمیشہ کی زِندگی پا سکتے ہیں (یوحنا 6: 54)۔ یسوع نے وعدہ کیا کہ عِید فَسح کی روٹی اور مے اُن کا گوشت اور خون ہے (متی 26: 26)۔ اِس لیے وہ لوگ جو عِید فَسح کے ذریعے ہمیشہ کی زِندگی حاصل کرتے ہیں، اُس روحانی دُنیا میں داخل ہو سکیں گے جہاں وہ کائنات میں آزادانہ سفر کریں گے۔ مادی دُنیا پر توجہ مرکوز کر کے اپنی زندگی ضائع کرنے کے بجائے، آئیے ابدی روحانی دُنیا کی اُمید رکھیں اور ہمیشہ کی زِندگی کے مقدس وعدے [عِید فَسح] میں شریک ہوں۔ خُدا کی کلیسیا جسے دوسری آمد مسیح آن سانگ ہونگ نے قائم کیا، وہ واحد کلیسیا ہے جو عِید فَسح کے نئے عہد کی پیروی کرتی ہے۔
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی