جہنم اِنتہائی ہولناک جگہ ہے
جہاں آگ میں تڑپتے ہو ئے پانی کاایک قطرہ ملنا بھی
نہایت مشکل ہے ۔ (لُوقا 16: 24)
یسُوع نے کہا ،”اگر ہمارا ہا تھ ، پا ؤں یا آنکھ ہم سے گُناہ کروائے
تو اُسے کاٹ ڈالنا یا نکال ڈالنا اِس سے بہتر ہے کہ جہنم میں جا ئیں۔“ (مرقس 9: 43)
یہ اِس لئے کیو نکہ جہنم کے عذاب کا موازنہ اپنے بدن کے عُضو کو کا ٹنے کے درد سے نہیں کِیا جا سکتا ۔
’’جہاں اُن کا کیڑا نہیں مر تا اورجہنم کی آگ نہیں بجھتی۔‘‘ (مرقس9: 48)
”ہر شخص آگ سے نمکین کِیا جا ئے گا ۔“ (مرقس9: 49)
اگرچہ جہنم کی سزا اِنتہائی تکلیف دہ ہے ہم خود بخود مر نہیں سکتے ۔
جہنم میں زِندگی کی خُو شی کا کو ئی لمحہ نہیں ہے، نہ آرام کا لمحہ اور نہ ہی نجا ت کی اُمید کا لمحہ
بلکہ محض درد، پچھتا وے اور رنج کا لمحہ ہے۔
خُو شخبری کو سُننے کے بعد اگر ہم توبہ نہیں کر تے تو ہم کیوں جہنم میں جا تے ہیں؟
اِس زمین پر ہما رے پیدا ہو نے سے قبل ہم آسمان میں فرشتے تھے ۔ (ایوب 38: 4)
مگر ہم نے آسمان میں گُناہ کِیا اور جہنم میں جا نے کی سزا پا ئی ۔ اِسلئے ہم زمین یعنی ایک رُوحانی قید خانہ میں پیدا ہو کر عارضی قیام کر تے ہیں۔ (حِز قی ایل 28: 13-17)
اگر ہم اِس زمین پر جہنم کی سزا سے بچنے کی راہ نہ ڈھونڈیں تو ہما را مُقدر جہنم میں جانا ہے ۔
”ہائے مَیں کیسا کم بخت آدمی ہُوں! اِس مو ت کے بدن سے مجھے کو ن چُھڑائے گا ؟‘‘ رُومیوں 7: 24
خُدا نے بنی نوع انسان پر رحم کِیا جن کا مقدرجہنم کی سزا پا نا تھی
اور وہ خود اِس زمین پر جہنم کی سزا سے بچنے کی راہ دِکھا نے آئے تھے ۔
”مَیں . . . گنہگاروں کو توبہ کے لئے بُلانے آیا ہُوں۔“ (لُوقا 5: 32)
مو ت کو لےجانے والے ہما رے گُناہ معاف کر نے کی غر ض سے اور ہمیں جہنم کی سزا سے بچانے کے لئے
خُدا نے اپنا گو شت اور خُون بنی نوع انسان یعنی گنہگاروں کے لئے فِدیہ کے طور پر دِیا تھا ۔
”لو کھاؤ فسح کی روٹی میرا بدن ہے ۔“ (متی 26: 26)
فسح کی مَے میرا وہ عہد کاخُون ہے جوبہتیروں کے لئے گُناہوں کی معا فی کے واسطے بہایا جاتاہے ۔ (متی 26: 26)
جب ہم نئے عہد کی فسح مانتے ہیں توہم گُناہوں کی معا فی سے مبا رک ٹھہرتے ہیں اور جہنم کی سزا سے بچتے ہیں۔
نیز ہم ہمیشہ کی زِندگی حاصِل کر سکتے اور آسمان پر واپس جا سکتے ہیں۔
’’جو میرا گو شت کھاتا اور میرا خُو ن پیتا ہے ہمیشہ کی زِندگی اُس کی ہے اور مَیں اُسے آخری دِن پھر زندہ کرونگا ۔“ (یوحنا6: 54)
تاہم اگر ہم یہ پیغام رد کردیں کہ ”فسح کے وسیلہ گُناہوں کی معا فی اور ہمیشہ کی زندگی حاصل کرو، “
تو وہ گُناہ جو ہم نے آسمان میں کئے تھے معاف نہیں ہو سکتے اور ہم جہنم کی سزا پا تے ہیں جیسے کہ مقرر ہو چکا ہے ۔
”مجھے بڑی آرزو تھی کہ دُکھ سہنے سے پہلے یہ فسح تمہا رے سا تھ کھاؤں۔“ (لُوقا 22: 15)
مہربانی سے نئے عہد کی فسح منائیں جو خُدا نے گُناہوں کی معا فی کے نشان کےطورپربخشی ہے اور آسمان پر واپس جا ئیں!
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی