دُرست طور پر مسیح کی راہ پر چلنے کے لئے ہمیں اپنی صلیب اُٹھانی چاہیے۔ یسُوع نے جو خُدا ہیں بنی نوع اِنسان کی نجات کے لئے صلیب کا بوجھ اُٹھایا تھا اور موسیٰ اور پَولُس رسُول جیسے ایمان کے آباؤ اجداد نے خُو شی سے اپنی دُکھوں کی صلیب اُٹھا ئی تھی۔ اِسی طرح ہمیں بھی اپنی صلیب اُٹھا کر نجات کے لئے دُکھوں کی راہ پر چلنا چاہیے۔
جیسے کہ پَولُس رسُول نے مسیح کی صلیب کی راہ کی پیروی کرتے ہوئے تمام دُکھوں کو بر کت سمجھا تھا اُسی طرح خُدا کی کلیسیا کے اَراکین کسی بھی لمحے خُو شی سے اپنی صلیب اُٹھا تے ہیں اور پختہ ایمان کے ساتھ خُدا کی راہ کی پیروی کر تے ہیں اور ہر گز خُدا کا شکر ادا کرنا نہیں بھُولتے ۔
مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے سبب سے ستائے گئے ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔ جب میرے سبب سے لوگ تُم کو لَعن طَعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تُمہاری نِسبت ناحق کہیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔ خُوشی کرنا اور نِہایت شادمان ہونا کیونکہ آسمان پر تُمہارا اجر بڑا ہے اِس لِئے کہ لوگوں نے اُن نبِیوں کو بھی جو تُم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا۔ متی 5: 10-12
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی