جدعون اپنے اُس خاندان میں سب سے چھوٹا تھا جو اِسرائیل کے تمام قبائل میں سب سے کمزور قبیلہ تھا۔
اِسکے باوجود وہ خُدا کا حکم مان کر صرف تین سو سپاہیوں کے ساتھ ایک لاکھ پینتیس ہزار مدیانی آدمیوں کو شکست
دینے میں کامیاب رہا۔ موسیٰ اور یشوع نے بھی خُدا کا حکم مان کر عمالیقیوں کے خلاف جنگ جیتی تھی۔
اسی طرح آج بھی ہر حال میں فتح خُدا کی مدد پر اِیمان اور اُنکی پیروی سے حاصل ہوتی ہے۔
جیسا کہ یسعیاہ نبی نے نبوت کی تھی کہ”سب سے حقیر ایک زبردست قوم“ توجو لوگ یہ سمجھتے ہیں
کہ اِس زمین کی ہر چیز خُدا کے منصوبے کے مطابق مکمل ہو رہی ہے اور ہر معمولی کام میں بھی
خُدا کا کلام مانتے ہیں وہ مبارک ٹھہریں گے۔
”اُس نے اُس سےکہا اَے مالک !...میرا گھرانا منّسی میں سب سے غریب ہےاور مَیں اپنے باپ کے گھر میں سب سے چھوٹا ہوں۔
خُداوند نے اُس سےکہا مَیں ضرور تیرے ساتھ ہوں گا اور تُو مِدیانیوں کو ایسا مار لے گا جیسے ایک آدمی کو ۔“
قضاۃ 15:6-16
”اور تیرے لوگ سب کے سب راستباز ہوں گے۔وہ ابد تک مُلک کے وارث ہوں گےیعنی میری لگائی ہوئی شاخ اور میری دست کاری ٹھہریں گے
تاکہ میرا جلال ظاہر ہو۔سب سے چھوٹا ایک ہزار ہو جائے گا اور سب سے حقیر ایک زبردست قوم ۔مَیں خُداوند عین وقت پر یہ سب کچھ جلد کروں گا۔“
یسعیاہ21:60- 22
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی