خُدا نے مُقدّس کیلنڈر کے ساتویں مہینے کی پہلی تاریخ کو نرسِنگوں کی عِید مقرر کی تاکہ ہم کفّارے کے دِن کو یاد رکھیں، جو اُس وقت کی یادگاری ہے جب اُنہوں نے بُت پرست اِسرائیلیوں کے گُناہ معاف کر کے اُنہیں دَس احکام کی دُوسری لوحیں بخشی تھیں۔ مزید برآں جِس طرح نرسِنگوں کی عِید پر تَوبہ کی پُکار کے لیے نرسنگے پھُونکے جاتے تھے، ویسے ہی یسُوع نے بھی زمین پر آ کر ”تَوبہ کرو“ کہتے ہُوئے بنی نوع اِنسان کو تَوبہ کی دعوت دی۔
جیسا کہ مُسرف بیٹے کی تمثیل اور یُوناہ کے نینوہ کے ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں کو نِجات دِلانے سے ظاہر ہے، تَوبہ کے بعد خُدا ہمیشہ بڑی برکات نازل فرماتے ہیں۔ آج ہمیں بھی یُوناہ کی طرح دُنیاوی سوچ سے مکمل تَوبہ کرنی چاہیے، اور نرسنگا پھونک کر ساری دُنیا کو مسیح آن سانگ ہونگ اور خُدا ماں کی طرف لوٹنے کی دعوت دینی چاہیے۔
بنی اِسرائیل سے کہہ کہ ساتویں مہِینے کی پہلی تارِیخ تُمہارے لِئے خاص آرام کا دِن ہو۔ اُس میں یادگاری کے لِئے نرسِنگے پُھونکے جائیں اور مُقدّس مجمع ہو۔
خُداوند خُدا فرماتا ہے اَے بنی اِسرائیل جب مَیں تُمہاری بُری روِش اور بد اعمالی کے مُطابِق نہیں بلکہ اپنے نام کی خاطِر تُم سے سلُوک کرُوں گا تو تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی