صفنیاہ ، ملاکی ، پطرس اور یوحناجیسے اپنے نبیوں کے وسیلہ خُدا نے پیشتر ہی
ایک بلایِ عظیم کی نبوت کر دی تھی جو اِس زمانہ میں آ نے والی ہے۔
نیز خُدانے ہمیں دکھا یا کہ صرف وہی لوگ جورُوح القُدس کے زمانہ کے
نجات دہندہ یسُوع کے نئے نام آن سانگ ہو نگ والی خُدا کی مُہر حا صل
کرتے ہیں آخری آفت سے بچ سکتے ہیں ۔
پرانے عہدنامہ کے وقتوں میں صرف وہ جنہوں نے اپنے گھروں پر
فسح کے برّے کا خُون لگایا تھا وبا سے بچے تھے ۔اِس زمانہ میں صرف وہ
جو فسح کی روٹی اور مے میں جوکہ فسح کے برّے کی حقیقت یسُوع کے
گو شت اور خُون کو ظاہر کرتے ہیں شریک ہو تے ہیں وہ خُدا کی مُہر
حاصل کر سکتے ہیں اور آخری آفت سے بچ سکتے ہیں ۔
خُدا کی کلیسیاکے اراکین نئے عہدکی فسح منا تے ہیں جسے مسیح آ ن سانگ ہو نگ
اورخُدا ماں نےاُنہیں سِکھایا ہے اور وفاداری سے نجات کے اِس پیغام کی مُنادی
کا خاص کام انجام دے رہے ہیں کہ ”اُس آخری آفت سے بچنے کے لئے خُدا کی مُہر
حاصل کریں جسے خُدا نے شریروں کی عدالت کے لئے تیار کِیا ہے !“
”. . .مَیں تجھے تیری روش کے مطابق سز ا دوں گا اور تیرے گھنونے کاموں کے
انجام تیرے درمیا ن ہو ں گے اور تم جانو گے کہ مَیں خُداوند سزادینے والا ہُوں ۔“ حزقی ایل 7: 9
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی