خُدا پر ایمان رکھنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خُدا کی تعلیمات کے مطابق ’عیدِ خیام‘ منائیں۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ خُدا نے زکریاہ نبی کے وسیلہ فرمایا تھا کہ وہ اُنہیں رُوحُ القُدس بخشیں گے جو عیدِ خیام مناتے ہیں اور جو نہیں مناتے اُن پر سزا نازِل کریں گے۔
اپنی پہلی آمد پر یسُوع نے رُوحُ القُدس بخشا؛ اپنی دُوسری آمد پر، رُوح اور دُلہن عیدِ خیام پر رُوحُ القُدس نازِل کرتے ہیں۔ کتابِ مُقدّس کی یہ نبُوتیں کہ، ”رُوح اور دُلہن آبِ حیات دیتے ہیں“، ”یروشلیم سے آبِ حیات جاری ہو گا“، اور ”آبِ حیات کا دریا خُدا کے تخت سے بہتا ہے“، یہ سب اِس بات کی پیشین گوئی کرتی ہیں کہ یرُوشلِیم آسمانی ماں بنی نوع انسان کو رُوحُ القُدس اور زِندگی کی طرف لے جانے والی تعلیمات بخشیں گی۔
اور یہُودِیوں کی عِیدِخیام نزدِیک تھی۔... پِھر عِید کے آخِری دِن جو خاص دِن ہے یِسُوع کھڑا ہُؤا اور پُکار کر کہا... جو مُجھ پر اِیمان لائے گا اُس کے اندر سے جَیسا کہ کِتابِ مُقدّس میں آیا ہے زِندگی کے پانی کی ندِیاں جاری ہوں گی۔ اُس نے یہ بات اُس رُوح کی بابت کہی جِسے وہ پانے کو تھے جو اُس پر اِیمان لائے... یُوحنّا 7:2–39
اور رُوح اور دُلہن کہتی ہیں آ اور سُننے والا بھی کہے آ۔ اور جو پیاسا ہو وہ آئے اور جو کوئی چاہے آبِ حیات مُفت لے۔ مُکاشفہ 22:17
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی