خُدا نے فسح کی قوت سے موسیٰ او راِسرائیلیوں کو مصر سے آزادکِیا۔ اِسرائیلیوں نے 38 بر س تک فسح نہیں منا ئی تھی لیکن اِسرائیلیوں نے عین مُلکِ کنعان میں داخل ہو نے سے پہلے فسح منا ئی تھی ۔ نئے عہد کی فسح کے وسیلہ یسُوع خود آ ئے اور بنی آدم کو ہمیشہ کی زندگی بخشی ۔ اِن سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ فسح ایک اَہم حکم ہے جس پر تمام بنی آدم کو اپنے باپ دادا سے سیکھنا چا ہیے ۔
آج مسیح آن سانگ ہو نگ نے ہمیں دو با ر ہ نئے عہد کی فسح سِکھائی ہے جو 1600 برسوں تک منا ئی نہیں گئی تھی اور خُدا ماں کی قیادت میں ساری دُنیا میں خُدا کی کلیسیا کے اَراکین اِسے پا ک مان رہے ہیں ۔ اِسکی وجہ یہ ہے کہ خُداکے فرزند بننے کی حیرت انگیز برکت فسح میں موجودہے۔
”تو بھی اگر تُو خُدا کو خوب ڈھونڈتااور قادرِ مُطلق کے حضور مِنّت کرتاتو اگر تُو پاک دِل اور راست باز ہوتاتو وہ ضرور اب تیرے لئے بیدار ہو جاتااور تیری راست بازی کے مسکن کو برومند کرتا۔ اور اگرچہ تیرا آغاز چھوٹا سا تھاتو بھی تیرا انجام بہت بڑا ہوتا۔ذرا پِچھلے زمانہ کے لوگوں سے پُوچھ اور جو کچھ اُن کے باپ دادا نے تحقیق کی ہےاُس پر دھیان کر۔“
ایوب 8: 5-8
”. . . شاگردوں نے یسُوع کے پاس آ کر کہا تُو کہاں چاہتا ہے کہ ہم تیرے لئے فسح کھانے کی تیاری کریں؟. . . یسُوع نے روٹی لی اور برکت دے کر توڑی اور شاگردوں کو دے کر کہا لو کھاؤ۔ یہ میرا بدن ہے۔پھر پیالہ لے کر شکر کِیا اور اُن کو دے کر کہا تم سب اِس میں سے پیو۔کیونکہ یہ میرا وہ عہد کا خُون ہے جو بہتیروں کے لئے گُناہوں کی معافی کے واسطے بہایا جاتا ہے۔“
متی 26: 17-28
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی