اگرچہ یہُوداہ اِسکریُوتی یسُوع کا شاگِرد تھا، لیکن اُس کا دل آسمان کی بادشاہی کے بجائے مادی دولت پر لگا ہوا تھا۔ وہ اپنے سپرد کی گئی پیسوں کی تھیلی میں سے خود لے لیتا تھا، اور یہاں تک کہ اُس نے مریم کو بھی ملامت کی کیونکہ اُس نے یسوع کی تدفین کی تیاری کے لیے قیمتی عطر اِستعمال کیا تھا۔ جس طرح داؤد اور اخِیُتفل کی تاریخ نے نبُوتی عکس کے طور پر کام کِیا تھا ویسے ہی یہُوداہ نے یسُوع کو چاندی کے تیس سِکوں میں بیچا تھا اور بِالآخِر خُود کو پھانسی دے اپنی موت کی پیشینگوئی مکمل کی تھی۔
جِس طرح یہُوداہ اِسکریوتی اُس پیسوں کی تھیلی کے سبب آزمائش میں پڑ گیا جو اُس کے سپرد کی گئی تھی، اُسی طرح ہمیں بھی شیطان کی اُن آزمائشوں سے خبردار رہنا چاہیے جو اکثر ہمارے آس پاس کی چیزوں سے پیدا ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنے ایمان کو مہربان الفاظ اور نیک اعمال کے ذریعے ظاہر کرنا چاہیے۔ جو لوگ دیانتداری سے مسیح آن سانگ ہونگ اور خُدا ماں کی قیادت میں آسمان کی بادشاہی کی راہ پر چلتے ہیں وہ خُدا کو جلال دیں گے اور آسمان کی بادشاہی میں ابدی جلال سے لُطف اندوز ہوں گے۔
کیونکہ نہ ہم دُنیا میں کُچھ لائے اور نہ کُچھ اُس میں سے لے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ زَر کی دوستی ہر قِسم کی بُرائی کی جڑ ہے جِس کی آرزُو میں بعض نے اِیمان سے گُمراہ ہو کر اپنے دِلوں کو طرح طرح کے غَموں سے چَھلنی کر لِیا۔ 1 تِیمُتھِیُس 6:7–10
اُس نے اُن سے کہا کہ وہ بارہ میں سے ایک ہے جو میرے ساتھ طباق میں ہاتھ ڈالتا ہے۔ کیونکہ اِبنِ آدمؔ تو جَیسا اُس کے حق میں لِکھا ہے جاتا ہی ہے لیکن اُس آدمی پر افسوس جِس کے وسِیلہ سے اِبنِ آدمؔ پکڑوایا جاتا ہے! اگر وہ آدمی پَیدا نہ ہوتا تو اُس کے لِئے اچّھا ہوتا۔ مرقس 14:20–21
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی