خُوشخبری کے کام کی کامیابی یا ناکامی کا اِنحصار اِس بات پر ہے کہ خُدا پر ہمارا ایمان کتنا مضبوط ہے۔ جیسا کہ خُدا نے ہمیں جدعون اور یشوع کے دِنوں کی جنگوں میں دِکھایا، جِن کا ایمان اپنے ماحول اور حالات سے متزلزل ہو جاتا ہے وہ خُدا کے لشکر سے خارج ہوجاتے ہیں اور صرف خُدا پر پختہ اِیمان رکھنے والوں کو فتح کی تاریخ لکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
خُدا نے ہر زمانہ میں ایسی راہنمائی کی ہے جِس کا کوئی اِنسان تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ حتّٰی کہ رُوح القُدس کے زمانہ میں جب ہم مسیح آن سانگ ہونگ اور خُدا ماں کے کلمات ”دُنیا بچاؤ“ پر مکمل ایمان رکھتے ہیں تو ہم آسمانی لشکر کا مشن پورا کریں گے جو کہ بادشاہی کی خوشخبری کو مکمل کرنا ہے۔
مسیح یِسُوع کے اچھّے سِپاہی کی طرح میرے ساتھ دُکھ اُٹھا۔ کوئی سِپاہی جب لڑائی کو جاتا ہے اپنے آپ کو دُنیا کے مُعاملوں میں نہیں پھنساتا تاکہ اپنے بھرتی کرنے والے کو خُوش کرے۔ 2 تِیمُتھِیُس 2: 3-4
یِسُوعؔ نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختِیار مُجھے دِیا گیا ہے۔ پس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔ اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔ متّی 28: 18-20
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی