بنی نُوع اِنسان کے زِندہ رہنے کی گہری خواہِش کے ساتھ ، خُدا نے عِیدِ فَسح کا عظیم وعدہ قائم کِیا۔ صلیب پر اپنی موت سے پِچھلی رات، اُنہوں نے ہمارے لئے اپنی آخری وصیت چھوڑی کہ ”تمہیں فَسح ضرور منانی چاہیے۔“
عِیدِ فَسح جس کے منانے کا حکم خُدا نے خُود دیا ہے، اِنسانی اختیار سے کبھی منسوخ نہیں ہو سکتی۔ جس طرح مصر میں طویل غُلامی کرنے والے اِسرائیلیوں کو عِید ِفَسح کے ذریعے آزادی مِلی، ویسے ہی موت کی زنجیروں میں جکڑے تمام اِنسانوں کے لیے آزادی کا واحد راستہ عِیدِ فَسح کی سچائی ہے۔
اور عِیدِ فطِیر کا دِن آیا جِس میں فَسح ذبح کرنا فرض تھا۔ جب وقت ہو گیا تو وہ کھانا کھانے بَیٹھا اور رسُول اُس کے ساتھ بَیٹھے۔ اُس نے اُن سے کہا مُجھے بڑی آرزُو تھی کہ دُکھ سہنے سے پہلے یہ فَسح تُمہارے ساتھ کھاؤُں۔ لُوقا 22:7–15
یِسُوع نے اُن سے کہا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تک تُم اِبنِ آدمؔ کا گوشت نہ کھاؤ اور اُس کا خُون نہ پِیو تُم میں زِندگی نہیں۔ جو میرا گوشت کھاتا اور میرا خُون پِیتا ہے ہمیشہ کی زِندگی اُس کی ہے اور مَیں اُسے آخِری دِن پِھر زِندہ کرُوں گا۔ یُوحنّا 6:53–54
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی