جیسا کہ لِکھا ہے، ”جِتنے مسیح یِسُوع میں دِین داری کے ساتھ زِندگی گُذارنا چاہتے ہیں وہ سب ستائے جائیں گے،“ اور جیسا کہ یِسُوع نے کہا، ”اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو . . . اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہو لے،“ آسمان کی بادشاہی کے جلال کے لیے جینے والے تمام لوگوں کی زندگیوں میں تھوڑی دیر کی مصیبت کا آنا ضرُوری ہے۔
عِیسو اور یہوداہ اِسکریوتی نے جِسم کے مُطابق زِندگی گُزاری، گُناہ کے لُطف کا پیچھا کِیا، اور آخِر کار آسمان کی بادشاہی کی برکات سے محرُوم ہو گئے۔ لیکن مُوسیٰ، یعقُوب، دانی ایل اور اُس کے تِین دوستوں نے آسمان کے لُطف کو زیادہ عزِیز جانا اور مُشکلات پر غالِب آئے۔ اِسی طرح، خُدا کی کلیسیا کے اَراکین خُدا کے وعدہ کردہ آسمان کے لُطف پر اُمید رکھتے ہیں اور اُن کے حُکم کے مُطابق نئے عہد کے سَبت کے دِن اور عِید فَسح کی برکات کی مُنادی کے لئے اپنے آپ کو وقف کرتے ہیں۔
اِیمان ہی سے مُوسیٰ نے بڑے ہو کر فرِعون کی بیٹی کا بیٹا کہلانے سے اِنکار کِیا۔ اِس لِئے کہ اُس نے گُناہ کا چند روزہ لُطف اُٹھانے کی نِسبت خُدا کی اُمّت کے ساتھ بدسلُوکی برداشت کرنا زِیادہ پسند کِیا۔ اور مسِیح کے لِئے لَعن طَعن اُٹھانے کو مِصرکے خزانوں سے بڑی دَولت جانا کیونکہ اُس کی نِگاہ اَجر پانے پر تھی۔ عِبرانیوں 11:24–26
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی