اِسرائیلیوں کے خروج کے وقت تمام مصر پر آفتیں آئِیں مگر اِسرائیلیوں پر کو ئی آفت نہیں آئی ۔ خُدا کے عہد والی جگہ اور اِسکے بغیر جگہ میں عین یہی فرق تھا۔ خُدا نے ایک بڑا وعدہ کِیا ہے کہ جہاں کہیں اُن کا حکم یعنی نئے عہد کی فسح منا ئی جاتی ہے اُن کے لو گ اندر آتے وقت اور باہر جاتے وقت مُبارک ہوں گےاور وہ اُنہیں زمین کی سب قوموں سے زیادہ سرفراز کریں گے۔
یسعیاہ ،صفنیاہ اور پطرس نبی گواہی دیتے ہیں کہ اِس زمین پر آگ کی بڑی آفت آئے گی کیو نکہ دُنیا نئے عہد کو نہیں منا تی جِس میں خُدا کا سَبت کا دِن اور عِید فَسح شامل ہے ۔ کِتابِ مُقدّس گواہی دیتی ہے کہ صرف خُدا کے عہد پر چلنے سے ہی بنی آدم باپ مسیح آن سانگ ہونگ اور خُدا ماں کے فر زند بن سکتے ہیں اور تمام آفتوں سے خُدا کی حفاظت پا سکتے ہیں۔
اور اگر تُو خُداوند اپنے خُدا کی بات کو جانفشانی سے مان کر اُس کے اِن سب حُکموں پر جو آج کے دِن مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں اِحتیاط سے عمل کرے تو خُداوند تیرا خُدا دُنیا کی سب قَوموں سے زیادہ تُجھ کو سرفراز کرے گا۔ اور اگر تُو خُداوند اپنے خُدا کی بات سُنے تو یہ سب برکتیں تُجھ پر نازِل ہوں گی اور تُجھ کو مِلیں گی۔ . . . اور تُو اندر آتے وقت مُبارک ہو گا اور باہر جاتے وقت بھی مُبارک ہو گا۔ اِستِثنا 28:1–6
اور جب تُو یہ سب باتیں اِن لوگوں پر ظاہِر کرے اور وہ تُجھ سے پُوچھیں کہ خُداوند نے کیوں یہ سب بُری باتیں ہمارے خِلاف کہِیں؟ ہم نے خُداوند اپنے خُدا کے خِلاف کَون سی بدی اور کَون سا گُناہ کِیا ہے؟ تب تُو اُن سے کہنا خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ تُمہارے باپ دادا نے مُجھے چھوڑ دِیا اور غَیر معبُودوں کے طالِب ہُوئے اور اُن کی عِبادت اور پرستِش کی اور مُجھے ترک کِیا اور میری شرِیعت پر عمل نہیں کِیا۔ یرمِیاہ 16:10–11
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی